Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 10, 2021

کورونا ‏کے ‏مد ‏نظر ‏ ہر ‏ گاؤں ‏میں ‏ نگراں ‏ کمیٹی ‏کی ‏ تشکیل ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /10 مئی 2021. 
============================== 
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں کورونا مریضوں کی نگرانی اور صحت سے متعلق افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔انھوں نے بتایا کہ ہر گاؤں میں نگرانی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں لیکھ پال سیکریٹری،کوٹے دار،آشا،آنگن باڑی،پردھان ممبر ہیں۔کمیٹی کے ذریعے گاؤں میں کورونا کے علامت والے ہوم آئسولیشن میں رہ رہے مریضوں کو کورونا کٹ تقسیم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ جن مریضوں کے پاس آئسولیشن میں رہنے کی سہولت نہیں،انھیں اسکول میں رہنے کا انتظام کریں۔انھوں نے کمیٹی کے ممبران کو ہدایت دیا کہ کورونا کی علامت نظر آنے پر سینٹائز اور اودیات کا تقسیم ہر حال میں کرائیں۔ڈی ایم نے سبھی تحصیلوں میں ایل ون اسپتال بنانے کیلئے ایس ڈی ایم کو ہدایت دیا۔انھوں نے کہا کہ سبھی ایس ڈی ایم اور سی او ہر روزن کسی نہ کسی گاؤں کا دورہ کر رپورٹ پیش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مریضوں کے ملنے والے مقام کا بیرکیڈنگ کر سینٹائز ضرور کرایا جائے۔ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دیا کہ کورونا سے ہونے والی اموات کا آخری رسوم مذہب کے حساب سے کرایا جائے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی مریض پرائیویٹ گاڑی سے اسپتال نہیں آئیں،انھیں ایمبولنس سے لایا جائے گا۔انھوں نے ہدایت دیا کہ کنٹنٹ منٹ زون میں کسی طرح کی آمد ورفت پوری طرح پابندی ہے،افسران لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرائیں اور لوگوں کو بیدار کریں۔