Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 10, 2021

گزشتہ ‏سال ‏کی ‏ طرح ‏ اس ‏سال ‏بھی ‏ نہیں ‏ ہوگی ‏ شاہی ‏ مسجد ‏ جونپور ‏میں ‏ نماز ‏ عید ‏ الفطر ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /10)مئی 2021. 
============================== 
حکومت کی پابندی اور کورونا وبا کے مدنظر گزشتہ سال کی طرح امسال بھی شاہی عید گاہ میں نماز عیدالفطر ادا نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں شاہی عیدگاہ کمیٹی کے سیکریٹری محمد شعیب اچھو خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پورے صوبے میں آئندہ17مئی تک لاک ڈاؤن لگایا گیا اور جونپور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کافی زیادہ ہے۔ایسے میں نماز کے سلسلے میں کمیٹی کا وفد پیر کے روز شاہی امام و خطیب شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد صدیقی سے ملاقات کر نائب پیش امام مولانا فیصل قمر سے مشورہ کیا۔مشورہ کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ اس سال بھی شاہی عید گاہ میں نماز عیدالفطر ادا نہیں کی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ شاہی عید گاہ کی تعمیر ہونے کے سینکڑوں سال کی تاریخ میں شادوسری مرتبہ نماز عیدالفطر ادا نہیں جائے گی۔اس سے قبل گزشتہ سال بھی کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز عیدالفطر نہیں ہوئی تھی۔وفد میں کمیٹی کے صدر مرزا داؤر بیگ،شعیب خان،نیاز طاہر،ریاض الحق،محمد علی،حاجی عمران،محمد خالد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔