Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 10, 2021

ضلع ‏ مجسٹریٹ ‏و ‏ ایس ‏ پی ‏ ‏نے ‏ ایل ‏2 ‏ اسپتال ‏و ‏ زیر ‏ تعمیر ‏ آکسیجن ‏ پلانٹ ‏کا ‏ لیا ‏ جائزہ ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /10 مئی 2021. 
==============================
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے پیر کے روز کمیونٹی صحت مرکز ستہریا اور منگرابادشاہ پور کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران افسران نے صحت مرکز میں 50بیڈ کی سہولت کا ایل ون اسپتال اور آکسیجن پلانٹ لگائے جانے کا جائزہ لیا۔
صحت مرکز کے معائنہ کے دوران انھوں نے سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ کو ہدایت دیا کہ ایل ون اسپتال اور آکسیجن پلانٹ لگائے جانے کا کام جلد سے جلد مکمل کرایا جائے۔
معائنہ کے دوران انھوں نے اسپتال سپرٹنڈنٹ پرمود موریہ کو ہدایت دیا کہ علاج کیلئے آنے والے مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور کورونا کی علامت نظر آنے پر کورونا کٹ دیا جائے۔ہوم آئسولیشن میں رہنے والے کورونا مریضوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔اسپتال سپرٹنڈنٹ نے بتایا کہ پیر کے روز13ٹیمیں کورونا کی جانچ کیلئے مختلف گاؤں میں کئی ہوئی ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں صحت محکمہ کی جانب سے روزانہ گھر۔گھر جا کر کورونا جانچ کرایا جائے اور کورونا کی علامت نظر آنے پر کٹ تقسیم کرایا جائے۔