Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

سماجوادی ‏ نظریہ ‏کے ‏ حامل ‏41 ‏ ضلع ‏پنچایت ‏ ممبران ‏نے ‏ درج ‏کی ‏ جیت ‏. ‏. ‏. ‏. ‏ پریس ‏ ریلیز ‏

جون پور... اتر پردیش /صدائے وقت /4 مئی 2021. 
==============================
سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے پریس کو جاری ریلیز میں بتایا کہ پنچایت الیکشن میں سماج وادی پارٹی نظریہ کے تقریبا 41 لوگوں نے فتح حاصل کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جونپور کے ضلع پنچایت ممبران کی تعداد کے ساتھ آئندہ ضلع پنچایت صدر کے الیکشن میں بھی سماجوادی پارٹی کا ہی قبضہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ عوام کے قریبی رہنے اور زمینی سطح پر کام کرنے سے عوام نے سماجوادی پارٹی کو اپنا ساتھ دیا ہے کہ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو بری طرح سے شکست دلا کرسبق دے دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگ حکومتی مشینری اور علاقے کے عوام کے ساتھ مل کرانتظامیہ کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کرتے ر ہیں، لیکن عوام بی جے پی کی حمایت کرنے والے امیدواروں کو پوری طرح نظر انداز کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے امیدواروں پر بھروسہ دکھایا۔انھوں نے کہا کہ ضلع پنچایت ممبر کے علاوہ بڑی تعداد میں بی ڈی سی اور پردھان کے عہدے پر سماجوادی نظریہ کے لوگوں نے فتح حاصل کر آئندہ عوام سے روبرو ہوئے ہیں۔پنچایت الیکشن کی فتح سے آئندہ2022کے اسمبلی الیکشن کا بھی رخ صاف ہوتا جا رہا ہے۔اس الیکشن میں عوام نے بتادیا ہے کہ وہ ذات،مذہب کے نام پر عوام کو تقسیم کرنے والی پارٹی کے خلاف عوامی مفاد میں کام کرنے والی سماجوادی پارٹی کی حکومت تشکیل دینے کیلئے تیار ہیں۔انھوں نے ضلع کے سبھی9اسمبلی کی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کے فتح ہونے کی امیدظاہر کی ہے۔