Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

ٹریکٹر ‏کی ‏زد ‏میں ‏ آنے ‏ سے ‏ نوجوان ‏کی ‏موت ‏. ‏. ‏. ‏گھر ‏میں ‏ مچا ‏کہرام ‏. ‏

جون پور.. . اتر پردیش /صدائے وقت /4 مئی 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں میں منگل کی دوپہر میں مٹی لدے ٹریکٹر کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سرپتہاں تھانہ حلقہ کے گھوری پور گاؤں کا رہنے والاسریندر کمار یادو (30) ولد رام سہائے منگل کی دوپہر میں کسی کام کے سلسلے سے موٹرسائیکل سے شاہ گنج آرہا تھا۔بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں واقع یونین بینک قریب سامنے سے تیز رفطار سے مٹی لاد کر آرہے ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار کو اپنی زد میں لے لیا۔حادثہ میں نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹریکٹر کو چھوڑکر فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس سمیت اہل خانہ کو دیتے ہوئے زخمی حالت میں علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔