Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

کورونا ‏ کرفیو ‏کی ‏مدت میں ‏ا ضافہ ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت 4 مئی 2021. 
++++++++++++++++++++++++++++ 
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے بتایا کہ ضلع میں 04 مئی کی صبح 7تک نافذ کورونا کرفیو کو حکومت کی ہدایت کے مطابق آئندہ6 مئی کی صبح 7بجے تک نافذ کیا جاتا ہے۔اس دوران سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد ملازمین موجودرہیں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد کوشفٹوں میں دفاتر کو طلب کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو گھر سے کام کیا جائے۔
 انھون نے بتایا کہ ضروری دوا، سرجیکل دکان کھلی رہے گی۔ صنعتیں سابقہ ہدایت کے تحت کھلی رہیں گی، سوائے روزانہ استعمال کی دکانوں جیسے سبزی، پھل، دودھ، گروسری وغیرہ کے علاوہ باقی دکانیں بند رہیں گی۔ سبزی منڈی، پھیل منڈی میں معاشرتی فاصلے پر قائم رکھتے ہوئے ماسک اور گلپس کا استعمال لازمی ہوگا۔ 05 مئی سے کرونا کے علامات والے لوگوں کی شناخت اور لائن لسٹنگ کا کام کیا جائے گا اور کوویڈ 19 میڈیکل کٹ بھی تقسیم کیا جائے گا۔ ڈی ایم / سی ایم او / پولیس سپرنٹنڈنٹ اس خصوصی مہم کا روزانہ جائزہ لیں گے۔ 
انھوں بتایا کہ ویکسینیشن مہم جاری رہے گی، لیکن حفاظتی ٹیکوں کے وقت معاشرتی فاصلہ اور ماسک لگانا لازمی ہوگا۔گاؤں کی پنچایتوں میں مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ذریعہ کوارنٹائن مراکز قائم کیے جائیں گے، جو بھی گاؤں کے باہر سے آتا ہے اگر گھر میں الگ رہنے کا بندوبست نہیں ہے تو مرکز میں رکھا جائے گا۔ کنٹینٹ منٹ زون میں ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام کام کوبند رکھا جائے گا اور شہر اور دیہی علاقوں میں فاگنگ اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو کرایا جائے گا۔