Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

پانچ ‏ ریاستوں ‏کے ‏ اسمبلی ‏ انتخابات ‏و ‏ اتر ‏ پردیش ‏میں ‏ پنچایتی ‏ چناؤ ‏میں ‏ کانگریس ‏کی ‏ شرمناک ‏ شکست ‏کے ‏لیے ‏ پارٹی ‏کی ‏ مرکزی ‏ قیادت ‏ ذمے ‏دار ‏. ‏. ‏. ‏. ‏ سراج ‏ مہدی ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /4 مئی 2021. 
============================== 
کانگریس کے سنیئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی سید سراج مہدی نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور اتر پردیش میں ہوئے پنچایت انتخابات میں کانگریس کی ناقص اور شرمناک کارکردگی کے لئے مرکزی قیادت کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ملک میں کانگریس کی کم ہوتی مقبولیت سبھی  کے لئے باعث تشویش ہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے منگل کے روزپریس کو جاری ریلیز کے ذریعے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوپی میں پنچایت الیکشن لڑنے کے لئے کانگریس کی کمان سنبھالی تھی اور اس کے لئے لوگوں سے مسلسل رابطہ بھی کررہی تھی۔باوجود اس کے ایسے خراب نتائج نہ صرف پارٹی کے لئے تشویش کا باعث ہے بلکہ ہم سب کے لئے صلاح مشورہ کرنے کا سبق ہے۔
مسٹرمہدی نے کہا کہ ریاست میں آئندہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظر سے پنچایت الیکشن بہت اہم تھے۔ ایسی صورتحال میں سینئر لیڈراور ریاستی صدر اجے پرتاپ  نے پنچایت الیکشن کوکانگریس پارٹی کی ترجیح میں شامل نہیں ہونے کا بیان دیکر دوسری جماعتوں کے سامنے کانگریس کو کمزورثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جیسی قومی پارٹی سے ریاستی سطح کی سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔یوپی میں پارٹی کا قد چھوٹا ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنچایت الیکشن کے نتائج کولیکر مرکزی قائدین کو فوری طور پر ان لیڈران سے جواب طلب کرناچاہیے، جنہیں امیدواروں کا انتخاب اور مقابلہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔پانچ ریاست کے اسمبلی الیکشن میں ناقص اور شرمناک کارکردگی کیلئے ذمہ داری مرکزی قیادت کو ذمہ داری لیتے ہوئے کانگریس کے مفاد میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے نذیر پیش کرنا چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب سے پریانکا گاندھی نے پارٹی کی زمہ داری سنبھالی ہے، پارٹی مسلسل خاتمے کی طرف جارہی ہے، ایسی صورتحال میں انھیں استفی دے دینا چاہیے۔