Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

کورونا ‏ کرفیو ‏کے ‏ دوران ‏ ضلع ‏کے ‏ سبھی ‏ اہم ‏ قصبوں ‏و ‏ بازاروں ‏میں ‏سینیٹائزنگ ‏کا ‏ کام ‏ کیا ‏ گیا ‏

جون پور.. اتر پردیش. /صدائے وقت /4 مئی 2021. 
==============================
کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کیلئے لگائے گئے کورونا کرفیو کے دوران ضلع کے سبھی قصبوں،بازاروں اور اہم مقامات پرمنگل کے روز بھی افسران کی نگرانی میں نگر پالیکا اور فائر برگیڈ کے اہلکاروں کے ذریعےصفائی،سینٹائزینگ اور فاگننگ کا کام کیا گیا۔اس دوران باہر سے آنے والے لوگوں پر نگاہ رکھنے کے ساتھ جانچ کراتے ہوئے ہوم کوارنٹین رہنے کے ہدایت دی گئی۔
پانچ روزہ کورونا کرفیو کے چوتھے روز منگل کوضلع مجسٹریٹ منیش کمار وما کی ہدایت پر صبح سے شہری علاقہ میں نگر پالیکا اور فائر برگیڈ کے اہلکاروں نے کمان اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور شہر کے نصف درجن سے زیادہ مقامات پر صفائی مہم چلاتے ہوئے سینٹائز کیا گیا۔مہم کے دوران شہر کے لائن بازار،،واجد پور،یوپی سنگھ کالونی،حسین آباد،سٹی اسٹیشن روڈ،کلکٹریٹ روڈ سمیت دیگر مقامات صفائی کے ساتھ سینٹائز کیا گیا۔منگل کے روز الیکشن کی ڈیوٹی سے واپس لوٹتے ہی پولیس اہلکار بھی سرگرم نظر آئے اور سڑکوں پر بے وجہ گھومنے والوں کو پکڑ کر پوچھ گچھ کرتے ہوئے ہدایت دیا۔شہری کے کوتوالی چوراہا،چہارسو،سدبھاؤنا موڑ پر پولیس ٹیم نے چیکنگ مہم چلا کر موٹرسائیکل،کار اور پیدل چل رہے لوگوں کو روک کر بے وجہ گھروں سے باہر نہیں نکلنے کی سختی سے ہدایت دی۔