Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

ارشد ‏ صدیقی ‏کی ‏ طرف ‏سے ‏600 ‏ آکسیجن ‏ سلنڈر ‏ اعظم ‏ گڑھ ‏ بھیجے ‏گیے . ‏


مہاراشٹر  و دہلی کے  ضرورت مندوں کو آکسیجن مہیا کرانے کے بعد ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا اگلا قدم. 
ممبئی.. مہاراشٹر /صدائے وقت /ذرائع. 
============================
ملک میں کرونا کی دوسری لہر نے  تباہی مچا رکھی ہے آکسیجن کی کمی کے چلتے  اب تک ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں زیادہ برا حال مہاراشٹر  اور اترپردیش کا ہے حالات کو دیکھتے ہوئے ارشد صدیقی اور ان کی تنظیم ریڈ کریسنٹ  نے   دہلی ریاست کو پانچ ہزار آکسیجن  سلینڈر فراہم کر چکے ہیں.. اب اپنے آبائی وطن اعظم گڑھ میں بھی 600  آکسیجن سلنڈر بھیج رہے ہیں..  ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ہمیشہ ہی  ناگہانی آفات کے موقع پر انسانیت کی علمبردار بن کر سامنے  آتی ہے اس بابت  ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ترجمان نے بتایا کی کورونا کی موجودہ ہولناکی اور اس میں آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مہاراشٹر  اور دہلی ریاستوں کو پانچ ہزار سلنڈر  کا عطیہ دیا یہ آکسیجن سلنڈر  بلا امتیاز مذہب  اور ذات پات ضرورت مند کے لئے ہے.  عوام بڑے   اسپتال یا پھر آپ  آکسیجن کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں مہاراشٹر  اور دہلی کی ریاستوں کو آکسیجن سلنڈر کا عطیہ دینے کے بعد ارشد صدیقی نے  اپنے آبائی وطن میں  بھی 6 سو آکسیجن سلنڈر  روانہ کیا.  اعظم گڑھ کے رہنے والوں کو بلا  امتیاز رنگ و نسل،  مذہب اور ذات پات ہر ضرورت مند کو دیا   جائے گا یہ چھ سو آکسیجن سلنڈر تین مراکز  سے تقسیم کئے جائیں گے یہ مراکز ہیں.... 1..شاہ عالم عرف  گڈو  جمالی ایم ایل اے  مبارکپور ... 2.. غفران احمد قصبہ ماہل تھانہ اہرولا تحصیل پھولپور. اعظم گڑھ.. 3..  نور جہاں فاطمہ گرلز انٹر کالج لال گنج اعظم گڑھ میں  قائم  کئے گئے ہیں.. 
ارشد صدیقی اور ان کی  سوسائٹی نے  اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر انسانیت کی بنیاد پر لوگوں کی دل کھول کر مدد کی ہے. انھوں نے ملک کے باہر بھی خدمات پہنچائی ہے.