Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 14, 2021

اسرائیل نے حماس کے خلاف اتاری فوج ، سعودی عرب نے 57 مسلم ممالک کی بلائی میٹنگ. ‏. ‏. ‏

وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے لڑائی جاری رکھنے کی کال دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ حماس سے بہت بھاری قیمت وصول کریں گے ۔
نئی دہلی غزہ سٹی : صدائے وقت /ذرائع /ایجنسیاں /15 مئی 2021. 
==============================
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کا اندیشہ بڑھتا ہی  جارہا ہے ۔ حماس سے لڑنے کیلئے اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر بڑی تعداد  میں فوجیوں کو بھیجا ہے اور 9000 فوجیوں کو تیار رہنے کیلئے کہا ہے ۔ غزہ پر حماس کا کنٹرول ہے ۔
 اس درمیان مسلم ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن نے 16 مئی کو 57 اراکین ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ بلائی ہے ۔ او آئی سی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ میٹنگ سعودی عرب کی درخواست پر بلائی گئی ہے ۔
اس سے پہلے اسرائیل نے غزہ میں جمعہ کو علی الصبح اپنے توپ خانے سے بھاری گولہ باری کی ، جس کے بعد کئی فلسطینیوں نے اپنے بچوں اور سامان کے ساتھ یہ علاقہ چھوڑ دیا ۔ حملے میں ایک ہی کنبہ کے چھ اراکین اپنے گھر میں ہی جاں بحق ہوگئے ۔ حماس نے تقریبا 1800 راکٹ داغے اور فوج نے 600 سے زیادہ ہوائی حملے کئے ، جس میں کم سے کم تین عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔.. 
بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کا اندیشہ بڑھتا جارہا ہے ۔ اسرائیل میں چوتھی رات بھی اندرونی تشدد ہونے کے بعد لڑائی مزید تیز ہوگئی ہے ۔ یہودی اور عرب گروپوں میں لاڈ شہر میں جھڑپیں ہوئیں ۔ پولیس کی موجودگی بڑھانے کے حکم کے باوجود یہ جھڑپیں ہوئیں ۔ غزہ شہر کے باہری علاقوں میں دھماکوں کی وجہ سے آسمان میں دھنویں کے غبارے دیکھے گئے ۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے لڑائی جاری رکھنے کی کال دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ میں نے کہا تھا کہ حماس سے بہت بھاری قیمت وصول کریں گے ۔ دریں اثنا امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے لڑائی ختم کرنے کو لے کر نیتن یاہو سے بات کی ہے ، لیکن ساتھ ہی اسرائیلی لیڈر کی حمایت بھی کی ۔ حماس نے بھی پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے ۔ اس نے دن بھر کئی راکٹ داغے ۔ حماس نے کہا کہ اس نے غزہ سے سب سے طاقتور راکٹ عائشہ داغے ۔ اس نے دو ڈرون بھی چھوڑے ، جس کو اسرائیل نے مار گرایا ۔
اسرائیل نے حماس کے 20 افسروں کو مارنے کا دعوی کیا
اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے شمالی غزہ پٹی میں کھودی گئی سرنگوں کے ایک نیٹ ورک پر رات بھر ہوئےمیں حماس کے کم ازکم 20 سینئر افسروں کو مارنے اور راکٹ سسٹم کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اسرائیلی سیکورٹی ذرائع نے این 12 کے نشریاتی ادارے کو یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل جمعرات کی رات آئی ڈی ایف نے ایک مبہم بیان جاری کر کے کہا تھا کہ اس کی فضائی اور زمینی فوج فی الحال غزہ کی پٹی میں حملہ کر رہی ہے ۔ کچھ بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ ساتھ حماس نے اس بیان کو انکلیو میں ایک اسرائیلی زمینی آپریشن  کا آغاز قرار دیا ۔
نشریاتی ادارے کے مطابق بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گاڑیاں اور ٹینک اسرائیل اور غزہ کو الگ کرنے والی باڑ کی طرف آگے بڑھ رہی ہیں جبکہ حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج پہلے ہی باڈر کو عبور کر چکی تھی ۔ مبینہ طور پر اس نے حماس کو زیر زمین سرنگوں کے نیٹ ورک میں پناہ لینے پر مجبور کیا۔
اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے محکمہ داخلی سلامتی کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور اسلحہ فیکٹری پر حملہ کیا ۔ اسرائیلی فوج کی پریس سروس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حماس کے محکمہ اندرونی سبکورٹی کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور اسلحے گودام پر حملہ کیا۔ عمارت میں رفح شہر اور دیگر کی داخلی سلامتی سروس کے سربراہ کا دفتر اور دیگر محکموں کے دفاتر قائم ہیں۔