Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 14, 2021

لکھنؤ:اعظم خان اور انکے فرزندکی حالت اب مستحکم ہیں،ماہرڈاکٹروں کی ٹیم کررہی ہے علاج ‏. ‏. ‏

ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو کوویڈ(ICU)میں شدید کیویڈ انفیکشن کی وجہ سے رکھا گیا ہے ۔اب انہیں 4-5 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔ وہ مکمل طور پر ہوش میں ہے اور ان کا علاج سیرئیر انفیکشن ڈیزیز پروٹوکول کے تحت کرٹیکل کیئر ٹیم کے ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ان کی حالت اب بھی مستحکم ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش /صدائے وقت /ذرائع /15مئ 2021. 
==============================
"اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان  کی صحت سے متعلق راحت کی خبرہے۔ جمعہ کے روز لکھنؤ کےمیندتا اسپتال نے میڈیکل بلیٹن جاری کیا ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو کوویڈ(ICU)میں شدید کیویڈ انفیکشن کی وجہ سے رکھا گیا ہے ۔اب انہیں 4-5 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔ وہ مکمل طور پر ہوش میں ہے اور ان کا علاج سیرئیر انفیکشن ڈیزیز پروٹوکول کے تحت کرٹیکل کیئر ٹیم کے ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ان کی حالت اب بھی مستحکم ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، اعظم خان کے فرزند و رکن اسمبلی محمد عبد اللہ خان کی حالت بھی مستحکم اور اطمینان بخش ہے ، انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں بھی رکھا گیا ہے۔
دوسری طرف ، ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے میندتا کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر راجیو کپور سے ملاقات کی اور اعظم خان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کیں۔ انہوں نے اعظم کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ اکھلیش نے دہلی سے میکس اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی طلب کی ہے۔
میندتا ہاسپٹل کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو 9 مئی کی شام 9 بجے لکھنؤ کےمیندتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اعظم خان اور انکے بیٹے دونوں کورونا سے متاثر ہیں۔ تاہم اب دونوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ علاج کے دوران ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔