Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 6, 2021

منگراواں ‏ رائے ‏پور ضلع پنچایت ‏ حلقہ ‏ سے ‏ ارشد ‏ فریدی ‏کی شاندار ‏ جیت ‏

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /6 مئی 2021 / ابوالبشر اعظمی کی رپورٹ. 
=============================
 ضلع اعظم گڑھ کے محمد پور بلاک میں منگراواں رائے پور سے مہا پردھان /ضلع پنچایت ممبر کے عہدے کے امیدوار ارشد  فریدی نے 3592 ووٹ پاکر   اپنے حریف جئے شری چوہان کو 335 ووٹوں سے شکست دی ۔جےشری چوہان کو صرف 3257 ووٹ ملے۔
 گذشتہ ماہ 29 اپریل کو  ضلع اعظم گڑھ کے بسہم گاؤں کے ارشد فریدی  جو مہا پردھانی کے امیدوار کے طور پر منگراواں  رائے پور حلقہ  سے انتخاب لڑ رہے تھے  اور بی جے پی کے امیدوار کو 335 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
  در حقیقت  اس گاؤں پر سیاسی لوگوں کا غلبہ رہا ہے اور انہوں نے ہمیشہ پردھانی  اور مہا پردھانی میں اپنے امیدوار کھڑے کر تے رہے ہیں اور وہ بہت سالوں سے اثر و رسوخ اور پیسہ کے زور پر جیت حاصل کرتے آ  رہے ہیں۔
 لیکن ارشد فریدی اور ان کی یوتھ ٹیم نے ڈیڑھ ماہ قبل انتخاب  لڑنے کا فیصلہ کیا اور انھوں  نے ڈیڑھ مہینے تک نہ تو رات دیکھی ہے اور نہ ہی گرمی دیکھی ہے۔  لوگوں تک پہونچ کر   آہستہ آہستہ لوگوں کے دلوں میں قدم جمایا اور 2 مئی کو سامنے آنے والے نتائج نے پورے منگراون رائے پور کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ، کہ کس طرح ارشد فریدی اور اس کی یوتھ ٹیم  ، جو ایک مہینے سے کم کا سیاست کا تجربہ رکھتے تھےنے  برسوں سے  سیاست میں بیٹھے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔