Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 15, 2021

مشرقی وسطی میں امن بحال کرنے کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سکریٹری جنرل کو مکتوب لکھا. ‏. ‏



نئی دہلی۔/صدائے وقت /15 مئی 2021  (پریس ریلیز)۔
============================= 
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل کو خطوط ارسال کیا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اقدام کریں اور مشرقی وسطی میں وسیع پیمانے پر جنگ کے خطرات کو روکنے اور موجودہ صورحال کو حل کرنے میں شامل ہوں۔ اس علاقے کی موجودہ بگڑتی صورتحال کی وجہ اسرائیلی پولیس کی مدد سے یرشلم کے شیخ جرراح سے فلسطینی باشندوں کو بے دخل کرنے کی کوشش ہے۔ خود اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ منصوبہ بند اخرجات "جنگی جرائم "ہوسکتے ہیں۔ ان جھڑپوں کے تسلسل کے طور پر اسرائیل پولیس نے رمضان کے مقدس مہینے کے آخری جمعہ کو مسجد اقصی میں جمع ہونے والے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ حماس نے اس تشدد کا منہ توڑ جواب دیا اور اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کرکے متعدد انسانی جانیں لے لی۔
 اس صورتحال میں ایس ڈی پی آئی نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قتل عام کو ختم کرنے کیلئے اس معاملے میں فوری مداخلت کریں۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ان مظالم سے بہت ساری انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل اپنی نسل کشی کی پالیسیوں کو ختم نہیں کرے گا جب تک کہ عالمی برادری اس معاملے میں سختی سے مداخلت نہ کرے اور اس پر لگام لگائے اور فلسطینی عوام کو انصاف اور امن کی فراہمی کو یقینی بنائے۔