Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 4, 2021

کورونا کا کنٹرول حکومت کے ہاتھ میں نہیں رہا، حکومت کے پاس انسانیت باقی نہیں رہی: اویسی

اویسی نے لائیف سیونگ اشیا پر جی ایس ٹی اور ایمپورٹ ڈیوٹی ہٹانے کی بھی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا، لوگ آکسیجن ، دوائیوں کی کمی سے مر رہے ہیں۔ دہلی کے بادشاہ سو رہے ہیں۔ انھوں نے بڑھتے اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔
                 فائل فوٹو 

نئی دہلی /صدائے وقت /ذرائع /5 مئی 2021. 
===================)))) ========
ایم آئی ایم اسد الدین اویسی  نے مودی حکومت پر الزام لگایا بے کہ کورونا کا کنٹرول حکومت کے ہاتھ میں نہیں رہا۔ حکومت کے پاس انسانیت باقی نہیں رہی۔ انھوں نےبتایاکہ بیرون ممالک سے کووڈ امداد ، دہلی ایئرپورٹ پر پانچ دن سے رْکا ہوا ہے۔ حکومت اس کو تقسیم کرنےمیں ناکام ہوئی ہے۔ اویسی نے کہا کہ مرکزی حکومت صرف ویڈیو کانفرنس میں دکھائی دے رہی ہے، زمینی سطح پر غائب ہو چکی ہے۔ اویسی نے لائیف سیونگ اشیا پر جی ایس ٹی اور ایمپورٹ ڈیوٹی ہٹانے کی بھی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا، لوگ آکسیجن ، دوائیوں کی کمی سے مر رہے ہیں۔ دہلی کے بادشاہ سو رہے ہیں۔ انھوں نے بڑھتی  اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔
اویسی کا کہنا ہے بیرون ممالک سے امداد آ رہی ہے لیکن ان میں انسانیت باقی نہیں رہی ہے اگر باقی ہوتی تو اتنی بڑی غلطی بیرون ممالک سے مدد دہلی ایئرپورٹ پر کی ہے۔ ارے بھئی اس کو آپ اگر دہلی میں دے دیتے جہاں لوگ مر رہے ہیں ان کی جان بچ سکتی تھی۔ لوگ آکسیجن کی کمی سے مر رہے ہیں لیکن دہلی کے بادشاہ کو پتہ ہی نہیں ہے جبکہ یہ وقت ایکشن لینا ہے۔
وہیں اویسی نے مودی حکومت پر سوال کیا کہ کہاں گیا آپ کا وہ بیان کہ گاڑی کے نیچے کتے کا بچی بھی آجائے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے یہاں انسان مر رہے ہیں آپ زمینی سطح پر کچھ نہیں کر رہے ہیں، شمشان ، قبرستان کا برا حال ہے۔ یہ سب کس کی ذمے داری ہے؟ شمشان گھاٹ میں لکڑی نہیں ہے جلانے کیلئے، قبرستان کیلئے زمینیں کم پڑ رہی ہیں، آپ کوئی ایکٹو نہیں ہے صرف ویڈیو کانفرنس میں آپ نظر آرہے ہیں۔ کوئی ایسا دن نہیں جاتا لوگوں کی تکلیفیں، بیڈ نہیں ملنا، ان کی تکلیفیں یہ سب کون دیکھے گا۔ سب مدد دے رہے ہیں لیکن سرکار بالکل غائب ہو چکی ہے۔ کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔