Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 5, 2021

ٹروما ‏ سینٹر ‏میں ‏ قائم ‏کووڈ ‏ اسپتال ‏کا ‏ ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏ کیا ‏ معائنہ ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /5 مئی 2021. 
============================= 
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے سرکونی بلاک کے ہوض گاؤں میں واقع ٹرامہ سینٹر میں قائم کووڈ اسپتال کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ڈی ایم نے اسپتال احاطے میں صاف صفائی اور اندر وقت۔وقت پر سینٹائز کرانے کی ہدایت سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار کو دی۔
انھوں نے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کا وقت سے کھانہ اور دوا کی دستیابی یقینی رہنا چاہیے،اس میں کسی قسم کی لاپرواہی کو برداست نہیں کیا جائے گا۔سی سی ٹی وی کیمرے کا معائنہ لیتے ہوئے اسپتال سپرٹنڈنٹ کو ہر وقت کیمرہ چلتے رہنے کی ہدایت دی۔ٹرامہ سینٹر کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی اکے سنگھ کو صاف ہدایت دیا کہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی ہوے پر زمہ داری طے کرتے ہوئے سخت کاروائی کی جائے گی۔ضلع مجسٹریٹ نے اسپتال میں تعینات سبھی میڈیکل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خدمت کے جذبہ سے علاج کرنے کی اپیل کی۔معائنہ کے دوران انھوں نے سی ڈی او انوپم شکلا کو ہدایت دیا کہ اسپتال کے باہر عارضی ٹینٹ لگوائیں جس سے مریضوں کے تیمارداروں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔معائنہ کے دوران انھوں نے مریضوں سے سہولت کی معلومات حاصل کرتے ہوئے باہر تیمارداروں سے بھی رابطہ کر مسائل کو سنا۔اس موقع پر ڈاکٹر آر کے سنگھ،ڈاکٹر روی منیش سمیت دیگر افسران اور ملازمین موجود رہے۔