Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 5, 2021

مقروض ‏ نوجوان ‏نے ‏ عاجز ‏ آکر ‏ خود ‏کو ‏گولی ‏ مارکر ‏کی ‏ خودکشی ‏

جون پور..اتر پردیش /صدائے وقت /5مئی 2021  . 
============================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے اتہری گاؤں میں بدھ کی صبح بقائیداوں سے عاجز آکر نوجوان نے جانائز طمنچہ سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا سلیم خان35گیہوں اور چاول کا کاروبار کرتا تھا۔اس کے والد کاکاروبار میں بڑے بیوپاریوں میں شمارہوتا تھا۔والد کے مہینوں کی بیماری کے دوران بازار کا لاکھوں روپے کا قرض ہو گیا اور گزشتہ ہفتہ ہی والد کا بیماری میں انتقال ہونے کے بعد وہ زہنی طور پر پریشان رہنے لگا تھا۔بتاتے ہیں کہ والد کے انتقال کے بعد بازار کے بڑے بقائیدار روزانہ پیسہ مانگنے آنے لگے جس سے وہ پریشانی رہنے لگا۔بدھ کی صبح گھر کی چھت پر ناجائز طمنچہ سے اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لیا۔گولی کی آواز سن پہنچے اہل خانہ نے لاش کو دیکھ اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج جگدیش کشواہا موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔