Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 5, 2021

سابق ‏ ممبر ‏ اسمبلی ‏کا ‏ طویل ‏ علالت ‏کے ‏ بعد ‏ انتقال ‏. ‏. ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /5 مئی 2021. 
==============================
مچھلی شہر اسمبلی کے سابق ممبر اسمبلی اور تین دہائیوں تک منگرابادشاہ پور بلاک پر مکھ کے عہدے پر قابض رہے ونود کمار سنگھ کا طویل علالت کے بعد بدھ کے روز78سال کی عمرمیں الہ آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔سابق ممبر اسمبلی کے موت کی خبر ملتے ہی علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے ان کی رہائش پہنچ کر تعزیت پیش کی۔
اپنے چچا وجے بہادر سنگھ کی موت کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والے ونود کمار سنگھ نے منگرابادشاہ پو رسیٹ سے تین دہائیوں تک مسلسل بلاک پرمکھ کے عہدے پر قابض رہے۔2002میں بسپا کے ٹکٹ سے مچھلی شہر سیٹ پر چار مرتبہ کے ممبر اسمبلی اور صوبائی وزیر رہے جوالہ پرساد یاد وکے خلاف الیکشن کے میدان میں اتر کر انھیں شکست دیکر اسمبلی کا سفر طے کیا۔حالانکہ کچھ سالوں کے بعد انھوں نے سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی اور2012میں منگرابادشاہ پور سیٹ سے الیکشن کے میدان میں اترے لیکن انھیں شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔اسی الیکشن کے بعد خراب صحت کی وجہ سے انھوں نے سرگرم سیاست کو  الوداع کر دیا۔طویل علالت کے دوران گزشتہ دنوں انھیں علاج کیلئے الہ آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بدھ کے روز انھوں نے دنیا کو الوداع کر دیا۔ان کی موت کی خبر ملتے ہی سٹواں واقع رہائش پر سیاسی،سماجی اور تعلیمی شعبہ سے متعلق لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا۔