Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 5, 2021

تیز ‏ رفتار ‏کار ‏کی ‏زد ‏میں ‏ آنے ‏ سے ‏ سائیکل ‏ سوار ‏کی ‏موت ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /5 مئی 2021. 
============================= 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ملہج گاؤں کے قریب تیز رفطار کار کی زد میں آنے سے سائیکل سوار ضعیف کی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد فرارہونے کی کوشش کر رہے درائیور کو مع کار پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے مہیندر یادو56ولد ہری کرن یادو قصبہ کے روڈویز واقع ایک مٹھائی کی دکان پر کام کرتے تھے۔بدھ کی دوپہر وہ کسی کام کے سلسلے سے سائیکل سے بڑا گاؤں گئے تھے۔دوپہر بعد واپس لوٹتے وقت جیسے ہی گاؤں کے موڑ پر پہنچے،سامنے سے آرہی تیز رفطار کار سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے مع ڈرائیور گاڑی کو قبضہ میں لیکر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔