Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 3, 2021

قاری معین الدین قاسمی گیاوی کے انتقال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت ‏

ممبئی.. مہاراشٹر /صدائے وقت /پریس ریلیز. 
+++++++++++++++++++++++++++++
      مولانا قاری معین الدین قاسمی گیاوی(صدر جمعیۃعلماء بہار اور مہتمم جامعہ قاسمیہ گیا،بہار)کا طویل علالت کے بعد بروز اتوار 2 مئی کو  انتقال ہوگیا ۔انا للہ و انا الیہ راجعون 
ابھی جمعیۃ علماء صوبہ بہار کے جنرل سیکرٹری الحاج حسن احمد قادری کی رحلت کا غم تازہ ہی تھا کہ اچانک جمعیۃ علماء بہار کے صدر، عظیم اور معیاری دینی درسگاہ ، جامعہ قاسمیہ گیا کے مہتمم، اکابرعلماء دیوبند کی روایات کے امین، شیخ الاسلام حضرت مولانا سیدحسین احمد مدنی علیہ الرحمہ کے خلیفہ اجل حضرت مولانا قاری فخرالدین گیاوی کے جانشین حضرت مولانا قاری معین الدین قاسمی گیاوی بھی داغ مفارقت دے گئے۔
مولانا کی وفات علمی ودینی حلقوں بالخصوص جمعیۃ علماء کے لیے عظیم سانحہ ہے... مرحوم کئی ٹرم سےجمعیۃ علماء بہار کے صدر رہے۔جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے رکن ،جمعیۃ اور اکابر جمعیۃ بالخصوص خانوادہ مدنی کے فریفتہ تھے۔ آپ کے دور اہتمام میں جامعہ قاسمیہ گیا نے کافی ترقی کی۔آپ کے فیض یافتہ تلامذہ کی بڑی تعداد ملک وبیرون ملک پھیلی ہوئی ہے۔
گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےاپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانامرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورپسماندگان،متعلقین اور متوسلین کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین 
ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے مولانا مرحوم کے لئےدعا مغفرت اور ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر