Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 20, 2021

قصبہ ‏ سرائمیر ‏میں ‏ پانی ‏کے ‏ نکلنے ‏کا ‏. ‏ا ‏ معقول ‏ انتظام ‏. ‏. ‏پولس ‏ اسٹیشن ‏و ‏ سرکاری ‏ اسپتال ‏میں ‏ بھرا ‏ پانی ‏. ‏

 اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت صحافی ابو البشر کی رپورٹ /20/05/2021. 
==============================
موسم بارش سے پہلے ہی ہوئی بارش  میں سرائمیر  پولیس اسٹیشن اور سرکاری اسپتال میں پانی بھر گیا ۔آدرش نگر پنچایت سرائیمر کے نکاسی آب کے مناسب نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے مین روڈ سمیت اہم سڑک پر  بہت زیادہ پانی بھر جاتا ہے.  ۔اس مسلے کو لیکر ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ  کے سامنے بات رکھی گئی مگر صرف یقین دہانی ہی ملی.. پولیس تھانے اور پولیس عملہ اور فریادی  پانی بھرنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی میں  تھے.  تھانہ انچارج  انل سنگھ 20 مئی کی صبح سے ہی پانی کو نکلوانے کی کوشش میں لگے رہے. 
سرائمیر نگر پنچایت اور گرد و نواح کے پوکھرے اور تالاب پر زمین مافیاؤں کیوجہ سے یہ مسائل پیدا ہورہے ہیں. جبکہ تحصیل افسران و نگر پنچایت عملہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے.. حالات یہی رہتے تو آنیوالے موسم برسات میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.