Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 26, 2021

تین ‏مواضعات ‏کے ‏نو ‏ منتخب ‏ گرام ‏پردھانوں ‏کی ‏ مشترکہ ‏ رسم ‏ حلف ‏ برداری ‏. ‏. ‏

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ /25 مئی 2021. 
==============================
لکھمانپور.. اعظم گڑھ.. گزشتہ اپریل میں منعقدہ گرام پردھانوں کے انتخاب میں کامیاب پردھانوں کی رسم حلف برداری کا کام اتر پردیش سرکار کے حکم کے مطابق جاری ہے. 
اسی سلسلے میں پوئی بلاک کے تحت موضع لکھمانپور کے پنچایت بھون میں تین گرام پردھانوں کی مشترکہ طور پر رسم حلف برداری عمل میں آئی... 
گرام سبھا دانیال پور کی نومنتخب پردھان مسز حریر النساء زوجہ اختر (پسماندہ). گرام سبھا لکھمانپور کی مسز کنچن زوجہ شتروگھن  (ایس سی) و گرام سبھا پچرکھواں کی نیلم زوجہ اکھیلیش(ایس سی)  کو بی ڈی او پوئی نے سکریٹری رام ملن کی موجودگی میں زووم ایپ ویڈیو  کے ذریعہ حلف دلائی. اس موقع پر سکریٹری رام ملن کے علاوہ تینوں مواضعات کے گرام پنچایت  ممبران،  مخصوص تعداد میں عوام موجود رہے. جس میں محمد طالب،  لئیق احمد سابق پردھان، برجیش یادو سابق پردھان و دیگر افراد موجود رہے. 
کورونا وباء کے چلتے گرام پردھانوں کی رسم حلف برداری کچھ دنوں کے لیے روک دی گئی تھی، حالانکہ نتیجہ 2 مئی کو ہی آگیا تھا.. اس مدت کے دوران گاؤں کی ترقیاتی کاموں کی نگرانی بلاک اہلکاروں کے ذمہ تھی. اب جبکہ پردھانوں کی رسم حلف برداری کا کام ہو گیا ہے اور اب انکو چارج دے دیا جائے گا، مختلف کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی اور گرام پنچایتوں کے ترقیاتی کام آزادانہ طور پر نو منتخب گرام پردھانوں کے ذمہ ہو گا.