Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 25, 2021

گردابی ‏ طوفان ‏ یاس ‏کا ‏ کل ‏سے ‏ یوپی ‏میں ‏ شروع ‏ ہوگا ‏ اثر ‏. ‏. ‏27 ‏ ضلعوں ‏میں ‏ الرٹ ‏ جاری ‏. ‏. ‏

محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے 27 اضلاع میں طوفان یاس کو لیکر  الرٹ جاری کیا ہے  کیا ہے۔
 لکھنؤ / اتر پردیش / صدائے  وقت / 25 مئی 2021/ذرائع 

 ============================
 خلیج بنگال میں گردابی  طوفان یاس کے اثرات کی وجہ سے ، اترپردیش میں 26 مئی سے 28 مئی تک طوفانی بارش کا امکان ہے۔  ہندوستانی موسمیاتی مرکز کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ، مغربی بنگال ، اڈیشہ ، جھارکھنڈ و بہار  کے علاوہ پڑوسی ریاست یوپی میں بھی  طوفان کی وجہ سے تیز ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ہے۔. 
 محکمہ موسمیات کے مطابق ، بہار سے ملحق یوپی کے مشرقی علاقوں میں 26 سے 28 مئی کے درمیان دھول بھری آندھی  اور بارش کا امکان ہے۔  مغربی یوپی میں 28 مئی کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جے پی گپتا نے بتایا کہ مغربی یوپی میں 28 مئی کو اور پورانچل میں 26 سے 28 مئی کے درمیان ہلکی بارش ہوسکتی ہے ، مگر کہیں کہیں تیز  بارش ہوسکتی ہے۔
 محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے 27 اضلاع میں طوفان  کو لیکر  الرٹ جاری  کیا ہے۔   متعلقہ اضلاع کے عوام سے بھی چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی ڈی ایم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضروری تیاری کریں۔  محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کے ڈی ایم اور  کمشنر کو الرٹ کردیا ہے۔  ان اضلاع کے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم پر نظر رکھیں اور اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھیں۔  محکمہ موسمیات نے مراد آباد، سنبھل، بجنور، بدایوں، کاس گنج، بہرائچ، بارہ بنکی، گونڈہ، شراوستی، سدھارتھ نگر، بستی، ایودھیا، سلطان پور، امیٹھی، امبیڈکر نگر، جونپور، اعظم گڑھ، مئو  ، بلیا دیوریا، غازی پور  ، سینت کبیر نگر ، مہاراج گنج اور کشی نگر اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔