Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 22, 2021

ایڈوکیٹ ‏ ظفر ‏ یاب ‏ جیلانی ‏کی ‏ صحت ‏کے ‏ متعلق ‏"میڈیکل ‏ بلیٹن ‏ جاری ‏

میڈیکل بلیٹن
لکھنؤ.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع / مورخہ 22 مئی 2021
==============================
 20 مئی کو شام 4 بجے سینئر ایڈووکیٹ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ، جناب ظفر یاب جیلانی کے گرنے کے سبب سر میں شدید چوٹ لگنے سے طبیعت بگڑ گئی تھی  جس کی وجہ سے انھیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال محکمہ نیورو سائنسز کے آئی سی یو بھرتی کرایا گیا تھا 
                     فائل فوٹو 
 ابتدائی ٹیسٹ اور سی ٹی اسکینوں کے بعد 21 مئی کو پتہ چلا کہ اس کے دماغ کے اگلے حصے میں خون جما ہے اس کے علاوہ  اور وہ  کوویڈ مثبت بھی ہیں  ، مینڈتا لکھنؤ کی نیورو سرجری ٹیم نے کامیابی کے ساتھ تشخیص کیا اور آپریشن کے ذریعہ  دماغ سے جمے ہوئے خون کو نکال کر صاف کیا ۔ آپریشن کے بعد انھیں  وینٹی لیٹر پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے 
 آج 22 مئی ان کا دوبارہ سی ٹی اسکین ہوا. رپورٹ بہتر ہے. تاہم انھیں ابھی تک وینٹیلیٹر پر  آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ، آج،  کل  کے مقابلے ان کی پوزیشن بہتر اور کنٹرول میں ہے۔
 ان کا علاج لکھنؤ کے میدانتا اسپتال کی نیورو سرجری اور کوویڈ کیئر ٹیم کے شعبہ کے ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں چل رہا ہے۔

 میڈیکل ڈائریکٹر
 مینڈنٹ ہسپتال لکھنؤ