Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 26, 2021

26 جون عالمی یوم انسدادمنشیات ،،،،،،،،،،،،،

تحریر۔۔ڈاکٽر شرف الدین اعظمی ::صداؠے وقت:26 جون 2021
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛:::::::::::::::::::::::::::
ہر سال 26 جون  کو عالمی سطح پر یوم انسداد منشیات منایا جاتا ہے اس کا سلسلہ 26 جون 1988 سے بین الاقوامی ادرہ یو این او نے شروع کیا ،اس کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کے نزدیک یہی ہے کہ عوام کے اندر منشیات کے خلاف زیادہ سے زیادہ شعور و بیداری پیدا کیا جائے ،تاکہ دنیا میں منشیات کے استعمال میں کمی آسکے اور اس کی وجہ سے دنیا میں ہونے والی مہلک بیماریوں اور اموات میں کمی آسکے ،
منشیات سے مراد ایسی اشیا جس کے استعمال سے انسانی جسم میں سرور وانبساط پیدا ہوتا ہے اور انسان ایسی نشیلی اشیا کا عادی ہو جاتا ہے ،اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 500 اشیا اور اس کے مرکبات نشہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ،جس میں بیڑی سگریٹ ،کھینی ،تمباکو ،حقہ ،پان مسالہ ،بہت سے مشروبات ،تاڑی شراب مختلف قسم کی دوائیں ،کوکین ،افیون ،گرد ،سمیک ،نشیلی دواوٴں کا انجکشن ،وغیرہ شامل ہیں ،اس کے علاوہ ایسے ایسے نشے کے عادی انسان بھی پائے جاتے ہیں جو خود کو سانپ سے ڈسواتے ہیں ،بچھو سے ڈنک لگواتے ہیں ،
نشیلی اشیا کا کاروبار یا کالا بازاری عربوں ڈالر تک کا ہوتا ہے جو کہ ایشیا ،یوروپ اور افریقی ممالک تک پھیلا ہوا ہے ،
آج عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر پوری دنیا میں اس کے خلاف بیداری کی مہم چلائی جاتی ہے جگہ جگہ جلسے ہوتے ہیں ،جلوس نکالے جاتے ہیں ،سمپوزیم و سیمینار کا انعقاد ہوتا ہے ،
ہمارے معاشرے میں بھی خاص طور پر نوجوان نسل منشیات کا شکار ہوتی جا رہی ہے جو کہ باعث تشویش ہے ،اسلام نے تو نشہ کو حرام قرار دیا ہے ،ہماری سماجی ومذہبی ذمے داری بنتی ہے کہ ہم اس لعنت کو ختم کرنے کی کوشش کریں ،
میری ان تمام لوگوں سے ،جو کہ کسی نہ کسی شکل میں نشے کے عادی ہیں ،اپیل اور درخواست ہے کہ ممکن ہو تو نشہ سے باز آجائیں ،قوت ارادی مضبوط ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے ،آج سے توبہ کر لیں کہ نشے سے خود کو دور رکھیں ،،،،،،،،اگر یہ مشکل لگ رہا ہو تو کم ازکم آج اپنے کو نشہ سے بچا لیں ،                                                                  چلیے اگر یہ بھی نہ کر پا رہے ہوں تو اس وقت جو نشہ آور اشیا کا استعمال آپ کرنے جا رہے ہوں اسے پھینک دیں ،،،، یہ انسداد نشہ کے تعلق سے آپ کی ہلکی سی کوشش ہوگی ،،،،،،،شکریہ ،،،،،،،،،
،ڈاکٹر شرف الدین اعظمی ،