Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 10, 2021

‎, ہیلپنگ ہینڈ سو سائٹی شاہگنج کے زیر اہتمام ختم قرآن پر لڑکیوں کی انعامی تقریب کا انعقاد. ‏


جونپور.. اتر پردیش /صدائے وقت /نمائندہ / 9 جون  2021. 
==============================
 ہیلپنگ ہینڈ سو سائٹی شاہگنج ہمیشہ سوشل کاموں، رفاہی کاموں میں حصہ لیتی رہی ہے.. لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی مدد کرنا، رمضان و عید کے موقع پر ضرورت مندوں کی امداد،  مدرسوں کے لیے روزہ افطار کا انتظام کرنا اس تنظیم کا اہم کارنامہ رہا ہے.. 
اس کے علاوہ تنظیم کی چیئرپرسن میڈم شبنم رضوی کی دیکھ ریکھ میں رمضان کے مہینے میں بچیوں سے قرآن شریف پڑھوانا سوسائٹی وابستگی دینی کام سے کتنی ہے یہ بھی ظاہر کرتا ہے. 
گزشتہ سال کیطرح اس سال بھی لڑکیوں نے ختم قرآن کے پروگرام میں حصہ لیا.. تنظیم کی سکریٹری جنرل درخشاں رضوی کے مطابق اس سال 60 لڑکیوں نے ختم قرآن کے پروگرام میں شرکت کی.  
 یہ پروگرام رمضان المبارک میں منعقد ہوا.. ہر سال کی طرح اس سال بھی ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے طور پر 27 رمضان کو انعام و اکرام سے نوازا جانا تھا.. مگر تنظیم کی چئر پرسن میڈم شبنم رضوی کی علالت، کورونا کا قہر اور ایک  جواں سال فعال ممبر کی وفات کے مد نظر پروگرام ملتوی کرنا پڑا. 
بروز منگل بمطابق 8 جون کو تنطیم کے صدر دفتر واقع محلہ بھادی میں ایک تقریب کا انعقاد کرکے ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی.. 
لڑکیوں نے آج قرآت سنائی اور قرعہ اندازی کے ذریعے تین لڑکیوں کو اول، دوم، اور سوئم کے علاوہ تمام شامل لڑکیوں کو قرآن مجید،  مصلی، اور دیگر انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی.. 

اس موقع پر درخشاں نے رضوی تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.. جس میں کافی تعداد میں خواتین نے شرکت کی.