Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 15, 2021

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کے گھر پر جان لیوا حملہ... حملہ آور گرفتار.

.  نئی دہلی / صدائے  وقت / 15 جون 2021 / ذرائع 
 ===============================

 منگل کے روز عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے گھر پر حملہ کیا گیا۔  انہوں نے خود یہ معلومات ٹویٹ کی۔  ایک نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ حملہ آور ان کے خلاف اور رام جنم بھومی  ٹرسٹ کو لیکر  نعرے بلند کررہے تھے۔  قابل غور بات یہ ہے کہ چند روز قبل سنجے سنگھ نے رام جنم بھومی ٹرسٹ کی اراضی کی خریداری میں گھوٹالہ کا الزام  لگایا تھا۔
 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے تو میں ان چندہ چوروں کو جیل بھیجوا  دوں گا۔  سنجے سنگھ نے کہا کہ میرا گھر راشٹر پتی بھون سے محض 100 میٹر کی دوری پر ہے .   یہ ایک وی آئی پی  علاقہ ہے ، دوسرے ممبران پارلیمنٹ بھی یہاں رہتے ہیں۔  میرا  گھر میں ایسی جگہ ہے  پھر بھی میرے گھر پر حملہ ہوا۔
 سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ گرفتار افراد مجھ پر حملہ کرنے گھر میں داخل ہو رہے تھے  تھے۔  لیکن میرے ساتھیوں نے انھیں  روکا ، پھر پولیس نے انھیں  گرفتار کرلیا۔  انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں میں چار پانچ افراد شامل ہیں۔
 سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ کچھ ماہ قبل بھی مجھے مٹی کا تیل چھڑک کر جلا ڈالنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔  سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ ، میرے گھر پر حملہ ہوا ہے۔  بی جے پی والے ، کھلے عام کانوں سے سنیں ، چاہے وہ کتنا غنڈہ گردی کریں ، بھگوان شری رام کے نام پر تعمیر ہونیوالی  مندر  میں عطیہ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔  اس کے لئے چاہے مجھے قتل ہی کر دیا جائے.