Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 4, 2021

ضلع ‏ جیل ‏میں ‏ایک ‏ سزا ‏ یافتہ ‏ قیدی ‏کی ‏موت ‏سے ‏ ہنگامہ ‏و ‏ توڑ پھوڑ، حالات کو قابو میں کرنے کے لئے ‏پولس و جیل ‏ انتظامیہ ‏کی ‏ مشقت ‏. ‏ کئ ‏ راؤنڈ ‏ داغے ‏ گئے ‏ آنسو ‏ گیس ‏کے ‏گولے ‏. ڈرون ‏ سے ‏ نگرانی ‏. ‏. ‏

جون پور.. . اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /4 جون 2021. 
==============================
ضلع جیل میں عمر قید کے سزا یافتہ قیدی کی جمعہ کے روز طبیعت خراب ہونے کے بعد موت ہونے سے جیل انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی۔قیدی کی موت کی خبر ملتے ہی جیل کے دیگر قیدیوں نے جیل انتظامیہ پر علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا گیا۔دوپہر تک مشتعل قیدیوں نے پورے  جیل کو  اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کر دی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ،پولیس سپرٹنڈنٹ  اور پی اے سی کے جوانوں کے ساتھ جیل کا معائنہ کرتے ہوئے قیدیوں کو سمجھاکر حالات کو قابو میں کیا۔
قیدیوں کے ہنگامے کے درمیان پولیس ڈرون کیمرے سے قیدیوں کی نگرانی کرتی رہی۔
واضح ہو کہ ضلع کے رام پور تھانہ حلقہ کے بنی ڈیہہ گاؤں کے رہنے والے باگیش مشرا عرف سرپنچ کو ایک  قتل کے معاملے میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔جیل سپرٹنڈنٹ کے مطابق گزشتہ دیر شب قیدی کی طبیعت خراب ہونے پر پہلے جیل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں حالت نازک ہونے پر صبح ضلع اسپتال کیلئے بھیجا گیا لیکن راستہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ادھر جیل میں بند دیگر قیدیوں کو موت کی خبر ملی تو وہ مشتعل ہو گئے اور جیل انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔ہنگامہ شرو ع ہوتے ہی پولیس اہلکاروں نے انھیں خاموش کرانے کی کوشش کی تو سبھی نے پتھراؤ شروع کر دیا اور کچھ ہی وقت میں پورے جیل کو قبضہ میں لے لیا۔ضلع جیل کو قیدیوں کے قبضہ میں لینے کی خبر ملتے ہی ضلع انتظامیہ سرگرم ہو گیا اور فائر برگیڈ سمیت سرکل کے کئی تھانوں کی فورس اور پی اے سی کے جوانوں کو بلا لیا گیا۔دوپہر بعد ضلع مجسٹریٹ منیش کمارورما اور پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے پولیس فورس اور پی اے سی کے ساتھ جیل کا معائنہ کرتے ہوئے ہنگامہ کر رہے قیدیوں سے بات کر سمجھایا۔حالانکہ پولیس نے قیدیوں کو قابو میں کرنے کیلئے کئی راؤنڈ آنشو گیس کے گولے چلانے پڑے۔شام تک حالات قابو میں ہونے کے بعد بھی پولیس ڈرون کیمرے سے جیل کی سبھی سرگرمیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔