Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 29, 2021

شاعر منور رانا کے فرزند تبریز رانا پر فائرنگ. ‏. ‏ بال ‏بال بچے ‏ تبریز ‏ رانا ‏

لکھنو _اتر پردیش / صدائے وقت/زرائع/زرائع ۔۔29 جون 2021۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
 مشہور شاعر منور رانا کے فرزند تبریز رانا پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔تاہم وہ اس فائرنگ میں بال بال بچ گئے۔یہ واقعہ اترپردیش کے رائے بریلی میں پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب تبریز رانا رائے بریلی سے لکھنو کے لئے جارہے تھے کہ تریپولا پٹرول پمپ پر انھوں اپنی ایس یو وی کار میں پٹرول بھرنے روکا تھا اس دوران دو نامعلوم افراد موٹر بائیک پر وہاں پہنچے اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے تبریز رانا پر فائرنگ کردی۔تاہم تبریز رانا سیٹ کے نیچے بیٹھ گئے جس کی وجہ سے گولی ان پر نہیں لگی۔فائرنگ کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔
اس فائرنگ میں تبریز رانا کو ذرہ برابر بھی خراش نہیں آئی۔پولیس کے اعلی عہدیدار وہاں پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔