Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 15, 2021

غازی آباد: لونی میں معمر مسلم بزرگ کے ساتھ مارپیٹ ،اہانت آمیز سلوک,ویڈیو وائرل. ‏. ‏

غازی آباد:.. اتر پردیش /صدائے وقت /ذرائع /ایجنسیاں). 
==============================
متوقع یوپی اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، سیاسی مفاد اور اقلیتی طبقہ کو مشتعل کرنے کے لئے ایک بار پھر بے قصور مسلمانوں کو زد و کوب کرنے ، قتل کرنے اور جبراً جے شری رام کے نعرے لگوانے کے ویڈیوز وائرل ہور ہے ہیں،بلکہ وائرل کئے جار ہے ہیں ۔ اسی تناظر میں دہلی سے متصل ضلع غازی آباد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں اکثریتی طبقہ کے شرانگیز نوجوان ایک معمر مسلم بزرگ کی پٹائی کرتے نظر آرہے ہیں، جب کہ مارپیٹ کے دوران شرانگیز نوجوان اہانت آمیز سلوک کرتے ہوئے معمر مسلم بزرگ کی داڑھی بھی کاٹ لیتا ہے ۔معاملہ سامنے آنے پرپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ غازی آباد کے علاقہ لونی کا ہے۔ 5 جون کو مسلم معمر شخص عبدالصمد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز پڑھنے مسجد جارہے تھے۔تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے منظم منصوبہ کے مطابق معمر شخص عبد الصمد کو آٹو رکشہ سے اغوا کیا،پھر اس کے بعد انہیں قریبی جنگل لے جاکرمارپیٹ کی گئی اور اہانت آمیز سلو ک کیا گیا،
وہیں جبراً معمر بزرگ کو جے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے بھی لگوائے ۔ ان شرپسندوں کا الزام ہے کہ معمر بزرگ شخص عبدالصمد پاکستان کے لئے جاسوسی کررہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالصمد نے بتایا کہ وہ آٹو رکشہ سے جارہا تھا۔ اس وقت اس سے لفٹ مانگاگیااس پر دو لوگ بیٹھ گئے۔
اس کے بعد انہیں انجان جگہ لے جاکر مارپیٹ کی گئی ،اوراہانت آمیز سلو ک کیا گیا ۔ متأثرہ مسلم معمر عبدالصمد کے مطابق ملزمان نے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا۔متأثرہ شخص نے کہا کہ ان نوجوانوں نے مجھے دوسرے مسلمانوں پر حملے کی ویڈیو بھی دکھائی،