Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 13, 2021

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏لکھنۏ ‏وارانسی ‏زیر ‏تعمیر ‏شاہ ‏راہ ‏کا ‏اچانک ‏کیا ‏معائنہ

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت ۔۔۔13 جولاؠی 2021۔
؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎=؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے منگل کے روز زیر تعمیر لکھنؤ۔وارانسی شاہراہ کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انھوں نے کام کی پیشرفت سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے این ایچ میں چھوٹی جگہ، جہاں کام باقی ہے، کو جلد سے جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی۔انھوں نے کنسٹرکسن کمپنی کے مینیجر کو چھوٹے ہوئے کاموں کو جلد مکمل کراتے ہوئے سڑک پر سائن بورڈز، بریکر لگانے کی بھی ہدایت کی۔
لکھنو۔وارانسی قومی شاہراہ کے زیر تعمیر سڑک اور پل کا منگل کے روز ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے اچانک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے  گایتری پروجیکٹ کے پروجیکٹ منیجر کو ہدایت کیا کہ وہ زیر تعمیر ریلوے اوور برج کا کام جلد سے جلد مکمل کریں۔ انھوں نے تعمیر اتی کام کے پیش رفت کی معلومات حاصل کی جس پرپروجیکٹ منیجر کے ذریعہ بتایا گیا کہ دو ریلوے اوور برج اورمچھلی شہر بائی پاس کا کام اگست مہینے کے آخری تک مکمل کرتے ہوئے  عام لوگوں کے لئے شروع کر دیا جائے گا۔ضلع مجسٹریٹ نے کئی مقام پر چھوٹے ہوئے کام کی وجوہات معلوم کرتے ہوئے سبھی کو جلد سے جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر این ایچ آئی کے پی ڈی آر این یادو، پروجیکٹ منیجر سرینواس، گایتری پروجیکٹ کے جنرل منیجر ناگارجن راؤ، ایس آر ایس سی انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروجیکٹ منیجر موہن پرکاش اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔