Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 13, 2021

دو ‏بھاؠیوں ‏میں ‏خونی ‏جنگ۔۔۔ایک ‏کی ‏موت۔۔۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ..۔صداؠے وقت۔۔۔13 جولائی 2021۔
===!!!!!=!!!!!========!!!!!!!!=======!!!!!!====!
کھیتاسرائے قصبہ کے پوسٹ آفس وارڈ محلہ میں اراضی تنازعہ کو لیکر دوبھائیوں میں ہوئے خونی جھڑپ اور مارپیٹ میں زخمی ہوئے بھائی کی علاج کے دوران موت ہو گئی جبکہ دو نوجوان معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس د وملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے انرودھ اور پورن مل کے درمیان خاندانی زمین اور مکان کے بٹوارے کا کافی سال سے تنازعہ چل رہا ہے۔تنازعہ کے درمیان ہی انرودھ کاوزیر اعظم رہائش پاس ہو گیا جس کی تعمیر کیلئے گزشتہ روز اس نے سامان خرید لیا۔رہائش تعمیر کی اطلاع ملتے ہی دونوں بھائیوں میں کہا سنی شروع ہو گئی اور معزز لوگوں کے درمیان سمجھوتہ کی کوشش ہوئی لیکن سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شام بٹوارے کو لیکر دونوں بھائیوں میں دوبارہ کہا سنی شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جھوٹے بھائی پورن مل اور اس کے بیٹے نے لاٹھی ڈنڈہ سے انرودھ50اور اس کے بیٹیوں منیش24اور آشیش 20پر حملہ کر دیا۔حملے میں شدید زخمی ہوئے انرودھ کو اہل خانہ کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج راجیش یادو مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔