Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 13, 2021

درد ‏ناک ‏سڑک ‏حادثہ۔۔۔دو ‏سگے ‏بھائیوں ‏سمیت ‏پانچ ‏لوگوں ‏کی ‏جائے ‏وقوع ‏پر ‏موت۔۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش ۔۔۔۔صدائے وقت۔۔۔23 جولائی 2021.
+++++++++++++++++++++++++++++++++
ضلع کے جلالپور تھانہ حلقہ کے ترلوچن بازار کے قریب لکھنو۔وارانسی شاہراہ پرمنگل کی الصبح شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے نصف درجن باراتیوں سے بھری تیز رفطار کار سامنے سے آرہی ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں کار میں سوار دو بھائیوں سمیت کل پانچ لوگوں کی جائے واقوعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے زخمی نوجوان کو علاج کیلئے وارانسی کے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ سمیت تمام اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری کاروائی کی ہدایت کی۔
اطلاع کے مطابق سکرارا تھانہ حلقہ کے باکی گاؤں سے ایک بارات چندولی گئی تھی جس میں شریک ہونے کیلئے گاؤں کے ہی ننکو45،حوصلہ پرساد 54،چھوٹو سنگھ 17ولد سشیل سنگھ،راجویر سنگھ 19،انوگرہ پرتاپ سنگھ 17،پربھو دیوا 14ولد وویک سنگھ ساکن موضع سرائے ڈنگور تھانہ منگرابادشاہ پور کار سے بارات میں شریک ہونے کیلئے گئے تھے۔بتاتے ہیں کہ شادی کی تقریب سے سبھی کار میں سوار ہو کر واپس لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے،سامنے سے آرہی ٹرک سے کار کا تصادم ہو گیا جس کے سبب میں تیز رفطار کار ٹرک میں گھس گئی۔تصادم کی آواز سنتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹرک میں پھنسی کار کو کٹوا کر سبھی کو باہر نکلواکر ایمبولنس کی مدد سے ضلع اسپتال بھیجا۔ضلع میں اسپتال میں ڈاکٹروں دو بھائیوں سمیت کل پانچ لوگوں کو مردہ قرار دیتے ہوئے شدید زخمی راجویر سنگھ کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے وارانس ریفر کر دیا۔حادثہ میں ہلاک ہوئے پربھودیوا اور انوگرہ پرتاپ سنگھ حقیقی بھائی تھے۔باکی گاؤں میں واقع اپنے ننہال آئے تھے جہاں سے شادی کیلئے رشتہ داروں کے ساتھ گئے تھے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما،پولیس سپرٹنڈنٹ اجے ساہنی اعلی افسران اور پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔افسران کی موجودگی میں ٹرک اور کار کو شاہراہ سے ہٹوایا گیا جس کے بعد شاہراہ پر آمد ورفت شروع ہوئی۔