Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 13, 2021

شاہگنج ‏کے ‏قریب ‏سڑک ‏حادثہ ‏میں ‏موٽر ‏سائیکل ‏سوار ‏کی ‏موت۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت۔۔۔13 جولائی 2021۔
==========!!!!=!!!!======!===!============
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے پپرول بازار کے قریب سائیکل سوار کو بچانے میں بے قابو ہو کرسڑک پر گرے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی علاج کے دوران ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے پھولپور تھانہ تحت عیشی پور گاؤں کا رہنے والا انکت یادو21ولد شوبھ ناتھ یادومنگل کی الصبح موٹرسائیکل سے سرپتہاں گیا تھا جہاں سے واپس لوٹ رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ بازار کے قریب پہنچا،سامنے سے سائیکل سوار آگیا جس کو بچانے میں وہ بے قابو ہو کر کھڈے میں چلا گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔