Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 12, 2021

پیٽرولیم ‏اشیاء ‏کی ‏بڑھتی ‏قیمتوں ‏کے ‏خلاف ‏کانگریس ‏کا ‏مظاہرہ

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت۔۔۔12 جولائی 2021۔
====================================
ڈیزل،پیٹرول اور صارفین گیس کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے خلاف پیر کے روز صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق کانگریس کارکنوں نے جلوس نکال کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کلکٹریٹ جانے لگے۔اس دوران سدبھاؤنا پل پر پولیس نے جلوس کو روک لیا جس کے بعد مشتعل کارکنوں نے سڑک کو جام کر دھرنہ دینا شروع کر دیا۔سڑک جام ہونے کی اطلاع ملتے ہی پہنچے سٹی مجسٹریٹ نے موقع پر پہنچ کر میمورنڈم لیکر دھرنہ کو ختم کرایا۔
پٹرولیم اشیاء میں روزانہ ہو رہے اضافہ کے خلاف طے شدہ پروگرام کے مطابق پیر کے روز شہر کے سبزی منڈی میں واقع شہر کانگریس دفتر پر ضلع کانگریس کے عہدیداران سمیت تمام فرنٹ آرگنائزیشن کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔سبزی منڈی سے کارکنان جلوس نکال کر نعرے بازی کرتے ہوئے کلکٹریٹ کیلئے نکلے تھے کہ اسی دوران سدبھاؤنا پل پرپولیس نے جلوس کوروک لیا۔ پولیس کے ذریعے جلوس کو روکتے ہی کارکنان مشتعل ہو گئے اور نعزے بازی کرتے ہوئے سڑک بند کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔کانگریسی کارکنوں کے دھرنے کی اطلاع ملتے ہی سٹی مجسٹریٹ انل اگنی ہوتری موقع پر پہنچے اور مشتعل کارکنوں کو سمجھاتے ہوئے موقع پر ہی مطالبات کا میمورنڈم لیکر جام کو ختم کرایا۔اس موقع پر سوربھ شکلا، مفتی مہدی، قلندر بند، سندیپ سونکر، ششانک رائے، عارف خان، صادق سلطان، شاہنواز خان، نثار الٰہی، امیش سریواستو، سپو سنگھ، نیرج رائے، امان سنہا، عادل، راکیش مشرا، سرور احمد،امت مشرا وغیرہ موجود تھے۔