Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 12, 2021

ہوروانچل ‏یونیورسٽی ‏کا ‏صفائی ‏ملازم ‏روڈ ‏ایکسیڈینٽ ‏میں ‏جاں بحق۔

جون پور ۔۔اتر پردیش ۔۔۔صدائے وقت ۔۔۔12 جولائی 2021۔
==============!!===!=================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر تیز رفطار بے قابو بس دکان میں گھس گئی۔بس کی زد میں آنے سے یونیورسٹی کے صفائی اہلکار کی موت ہو گئی جبکہ نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی بس چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کا صفائی اہلکار محمد کامل 48پیر کے روز کام ختم کرنے کے بعد یونیورسٹی کے باہر شاہراہ کنارے ایک دکان پر بیٹھ کر ناشتہ کر رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ اسی دوران جونپور سے شاہ گنج کی طرف جا رہی تیز رفطار بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراتے ہوئے دکان میں گھس گئی جس کی زد میں آنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیوکلی گاؤں کے رہنے والے نیرج سونکر،دھیرج سونکر،راہل،موہن،کرپا اور گڈو زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مسافروں کی چیخ وپکاس سن مقامی لوگ جمع ہو گئے اور فرارہونے کی کوشش کر رہے ڈرائیور کو پکڑ پولیس کو اطلاع دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔بس اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر پولیس کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔