Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 12, 2021

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏عوام ‏کی ‏شکایات ‏سننے ‏کے ‏لیے ‏لگایا ‏چوپال۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت ۔۔12 جولائی 2021۔
=================!====!==============
ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے پیر کے روز ڈوبھی بلاک کے رام دیو پور گاؤں میں چوپال لگا کر عوام کے مسائل کو سنا۔اس دوران انھوں نے بجلی سپلائی اور کنکشن سے متعلق شکایات موصول ہونے پر متعلق افسران کو معاملے کا تصفیہ کرانے کی ہدایت کیا۔چوپال میں ہی گاؤں والوں نے حلقہ لیکھ پال پر بغیر رشوت کام نہیں کرنے کی شکایت کی جس پر ڈی ایم نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے لیکھ پال کو معطل کرنے کیلئے ایس ڈی ایم کیراکت کو ہدایت کیا۔
چوپال سے قبل انھوں نے نو تعمیر پنچایت عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے افسران سے سی سی ٹی وی کیمرہ،لائبریری اور فرنیچر کا انتظام جلد کرنے کو کہا۔چوپال میں عوام کے مسائل کو سنتے وقت گاؤں کے بلی یادو نے تھوئی میں سرکاری ٹیوب ویل کے خراب ٹرانسفارمر اور رام دیو پور گاؤں میں واقع ٹیوب ویل کے سالوں سے بند رہنے کی شکایت کی۔ڈی ایم نے محکمہ توانائی اور محکمہ آبپاسی کو مسائل کو جلد تصفیہ کرانے کی ہدایت کی۔چوپال میں گاؤں کی درجنوں خواتین نے پانی نکاسی کے مسائل کو لیکر ہونے والے تنازعہ سے آگاہ کرایا جس پر انھوں نے ایس ڈی ایم چندر پرکاش پاٹھک کو معائنہ کر تصفیہ کرانے کی ہدایت کی۔اس دوران گاؤں والوں نے حلقہ لیکھ پال ابھیشیک کمار پر سبھی کام کے عوض میں پیسے کا مطالبہ کرنے کی شکایت کی جس پر ڈی ایم نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو لیکھ پال کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی ڈی او بی بی سنگھ،ڈی پی آراو سنتوش کمار،بی ڈی او چھوٹے لال تیواری،اے ڈی او پنچایت جیوتی پرکاش شکلا،پردھان امرجیت یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔