Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 12, 2021

نئی ‏منتخبہ ‏ضلع ‏پنچایت ‏نے ‏لیا ‏اہنے ‏عہدے ‏کا ‏حلف

جون پور۔۔اتر پردیش ۔۔۔صدائے وقت۔۔۔12 جولائی 2021۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی اہلیہ نو منتخب ضلع پنچایت صدر شری کلاں سنگھ کوپیر کے روز کلکٹریٹ میٹنگ میں ہال میں ضلع مجسٹریٹ نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جس کے بعد عہدہ سمبھالتے ہوئے ضلع پنچایت صدر نے تمام ممبران کو رازداری کا حلف دلایا۔
حلف لینے کے بعد نو منتخب ضلع پنچایت صدر شری کلاں سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب مل کر ضلع کی ترقی کریں گے۔ سبھی ممبروں اور عوام کے تعاون سے پانچ سال کے عرصہ میں دیہی ترقی کو بلندیوں تک لے جانے کی پوری کوشش ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو تو براہ راست انھیں آگاہ کرسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کے تعاون سے پانچ سال کے دور میں اتنے اچھے کام ہوں گے کہ نہ صرف ریاست بلکہ ملک کے عوام بھی ہمارے کام کی تعریف کریں گے۔ جون پور کو ماڈل ضلع بنایا جائے گا تاکہ بیشتر لوگوں کو صدرجمہوریہ ایوارڈ سے نوازا جاسکے۔
نو منتخب ضلع پنچایت صدر اور تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کہا کہ تمام ممبران جنھوں نے اپنے علاقہ کی ترقی کیلئے حلف لیا ہے صدر کے ساتھ ایماندارانہ طور پر اپنے فرائض کوانجام دیں گے۔ آئین کے مطابق گاؤں کی ترقی کی بات ہوگی۔ انھون نے تمام ممبران سے نئی توانائی کے ساتھ پانچ سالوں میں ترقی کی نئی راہ گامزن کرنے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ ممبر اسمبلی کیراکت دنیش چوھری،مڑیاہوں لینا تیواری سمیت دیگر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی دیہی تربھون سنگھ، ڈی ڈی او برج بھان سنگھ، ٹی ڈی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ثمر بہادر سنگھ، سابق پرمکھ سریندر سنگھ، سکرارا بلاک پرمکھ سنجے سنگھ، منوج یادوسمیت دیگر ممبران موجود رہے۔