Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 2, 2021

منور رانا کی رہائش پر دیر رات پولیس کی چھاپہ ماری اور تلاشی، فوزیہ رانا کے انتظامیہ پر سنگین الزامات..

لکھنؤ: اتر پردیش /صداؠے وقت /ذراؠع۔۔2 جولاؠی 2021۔

+++++++++++++++++++++++++++++++++++

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں یوپی پولیس نے دیر رات گئے مشہور شاعر منور رانا کی رہائش پر چھاپہ مارا۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی اچانک چھاپہ ماری سے اہل خانہ حیران رہ گئے، ان سے بہت سے سوالات بھی پوچھے گئے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے انیں کچھ نہیں بتایا اور گھر کی تلاشی لیتے رہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق منور رانا کی بیٹی اور کانگریس کی رہنما فوزیہ رانا نے انتظامیہ پر انتقامی کارروائی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کنبے کو بیجا ہراساں اور خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔


آج تک کے نیوز پورٹل پر شائع رپورٹ کے مطابق فوزیہ رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے مدد کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔ ان کے بیمار والد کو بھی ہراساں کیا گیا۔ انتظامیہ ہمارے والد اور ہم سے انتقام لے رہی ہے۔