Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 2, 2021

آئندہ اسمبلی انتخاب کے مد نظر راشٹریہ علما کونسل کی ضلع کمیٹی کی میٹنگ۔


جمہوریت میں اُسی سماج کی آواز سنی جاتی ہے جو سماج سیاسی طور پر مضبوط ہو۔۔۔۔۔۔۔ٹھاکر انل سنگھ۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش ۔۔۔۔صدائے وقت۔۔۔2 اگست 2021۔۔۔۔عبد الرحیم صدیقی۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
لال گنج ۔۔۔راشٹریہ علما کونسل ضلع اعظم گڑھ کی ایک اہم میٹنگ اعظم گڑھ ہیڈ آفس پر ضلع صدر حافظ نعمان احمد کی صدارت میں ہوئی۔میٹنگ میں مہمان خصوصی صوبائی صدر انل سنگھ،قومی جنرل سیکریٹری مفتی غفران احمد قاسمی موجود تھے۔
ضلع صدر حافظ محمد نعمان احمد نے کہا کہ میں گزشتہ ایک ماہ سے ضلع کی مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا اور عوام سے ملا۔اس دوران ہمیں محسوس ہوا کہ عوام کی امید آج بھی راشٹریہ علما کونسل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔اور آنے والے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کو اکثریت کا ووٹ حاصل ہوگا۔جیسا کہ گزشتہ ضلع پنچایت انتخاب میں پارٹی کو اکثریت نے ووٹ کیا۔
پارٹی کے صوبائی صدر انل سنگھ نے کہا کہ آج پورا صوبہ بھاجپا کے غلط،ظالم سرکار سے پوری طرح پریشان ہے۔مہنگائی اپنے آخری پائیدان پر ہے۔تیل،گیس،بجلی،پانی سب مہنگا ہوگیا ہے۔عوام اس بیروزگاری کی حالت میں کیسے کیسے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔جسکو بیان نہیں کیا جا سکتا۔سماج میں ذات،مذہب کے نام پر زہر بویا جا رہا ہے۔حزب اختلاف سماج وادی پارٹی،بہوجن سماج پارٹی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
مفتی غفران قاسمی نے کہا کہ آج مسلمان ان پارٹیوں کی غلامی کو تیار نہیں ہیں بلکہ وہ اب حصہ داری کی بات کر رہا ہے۔راشٹریہ علما کونسل آئندہ 2022 کے اسمبلی انتخاب میں مضبوطی کے ساتھ حصہ لے گی۔ہمیں امید ہے کہ ہم اعظم گڑھ میں تاریخ رقم کرینگے۔
اس موقع پر ابو طالب اعظمی،ابو الخیر،ابو زید،محمد مقررم،عبان احمد،جمشید احمد،ابو حمزہ کو اسمبلی حلقوں کی ذمےداریاں دی گئیں۔
یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نور الہدیٰ انصاری،مہاراشٹر صوبہ انچارج عبد اللہ شیخ،معراج خان،ونے تیواری،نیرج یادو،آصف،مطیع اللہ شیخ سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔