Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 24, 2021

جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون، ممبئی کا انتخابی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر*


*مولانا اشتیاق احمد قاسمی(صدر)مولانا محمد اسیدقاسمی (جنرل سکریٹری)مولانا محمد سرور علی قاسمی(خازن) منتخب* 
 ممبئی. صدائے وقت / پریس ریلیز /23؍نومبر
==================================
 جمعیۃعلماء ہند کی ممبر سازی کا مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب پورے ملک میں حسب ہدایت مقامی اور ضلعی سطح پر یونٹوں کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ میقات کے لئے جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون ،ممبئی کے عہدے داران کا انتخابی اجلاس21/ نومبر 2021 کو مسجد دار ارقم ، شیواجی نگر، گونڈی ممبئی میں زون کے صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا،اس اجلاس میں صوبائی جمعیۃ علماء کی طرف سے مشاہدین کی حیثیت سے مولانا محمد اسلم القاسمی (صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی) ،مفتی افضل حسین قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی) مولانا محمد احمد اورمفتی رضوان اللہ صدیقی نے شرکت کی ۔
مولانامحمد احمد کی تلاوت قرآن پاک اور مولانا مفتی شرف الدین عظیم قاسمی کی نعت شریف سے اجلاس کا آغاز ہوا ،
مولانا محمد اسلم القاسمی، مفتی افضل حسین قاسمی اور مفتی رضوان اللہ صدیقی نے ابتدائی کلمات اور جماعت کی خدمات پر قدرے روشنی ڈالی ۔
مشاہدین نے جمعیۃ علماء کی تاریخ، جمعیۃ علماء کا کردار، اکابرین کے اخلاص و للٰہیت نیز موجودہ حالات میں جمعیۃ علماء ہند کے اراکین کے خدمات کے دائرہ کار، اور اس سے منسلک افراد کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ۔
صدر اجلاس کی اجازت سے انتخابی کارروائی شروع کی گئی،صدارت کے لئے مولانا اشتیاق احمد قاسمی کا نام پیش کیا گیا، اور حاضر ممبران کے اتفاق رائے سے مولانا کو ایک بار پھر آئندہ ٹرم کی صدارت کے لئے منتخب کیا گیا۔
نائبین صدر کے لئے مفتی شرف الدین عظیم قاسمی،مولانا محفوظ الرحمٰن قاسمی،مفتی سلیم، مولانا ظفر احمد مظاہری اور مولانا زبیر احمد قاسمی کو اور جنرل سکریٹری کے لئے مولانا محمد اسید قاسمی کو ایک بار پھر منتخب کیا گیا،سکریٹریز میں اہل اللہ شیخ،بقاء اللہ انصاری، مفتی حفظ الرحمٰن، مولانا اسجد اللہ قاسمی، قاری ولی اللہ، مولانا عزیر احمد قاسمی،مفتی عزیز اللہ ندوی  کو اور خازن کے لئے مولانا سرور علی قاسمی نیز ان کی معاونت کے لئے قاری عبد اللہ اور مولانا اختر الزماں کو باتفاق رائے منتخب کیا گیا۔
انتخابی عمل کے مکمل ہونے کے بعد مولانا عبید اللہ قاسمی  (رکن منتظمہ) نے پر مغز مختصر خطاب فرمایا ۔صدر اجلاس مولانا اشتیاق احمد قاسمی نے اپنے خطبہ صدارت میں جمعیۃ علماء کی گو نا گوں خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید حوصلہ اور لگن ،اخلاص و للٰہیت کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی، اور خدمت کے میدان میں پیش پیش رہنے کی تلقین کی، آپ نے انتخاب کے پر سکون اور اطمینان بخش  ہونے پر مشاہدین اور زون کے ممبران منتظمہ کو مبارکباد پیش کی،اور مل جل کر باہمی تعاون سے بڑھ چڑھ کر جماعت کے کام میں حصہ لینے کی ترغیب دی ۔
مولانا محمد اسید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون نے مشاہدین اور تشریف لائے ہوئے تمام ممبران منتظمہ و مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا ۔
اخیر میں زون کے صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔