Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 12, 2021

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔..

ریاض.. سعودی عرب/ صدائے وقت /ذرائع 
==================================
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
 سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا کہ اس کام کی ابتداء انڈیا اور پاکستان سے شروع ہوئی اور اب ہر ملک میں پھیل گئی، یہ اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں یہ ایک بدعت ہے جو تفرقات پیدا کر رہے ہیں جس کی یہاں ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف ال الشیخ نے کہا کہ مساجدکے مبلغین اور نماز جمعہ کا عارضی اہتمام کرنے والی مساجد اگلے جمعہ کا خطبہ (تبلیغی اور دعوتی گروپ) کے خلاف خبردار کرنے کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کی۔خطبہ میں درج ذیل موضوعات شامل ہوں، پہلا نمبر پر اس گروہ کی گمراہی، انحراف اور خطرے کا اعلان اور یہ کہ یہ دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک ہے، خواہ وہ کوئی اور دعویٰ کرے۔ دوسری ان کی نمایاں ترین غلطیوں کا ذکر کریں۔ تیسری معاشرے کے لیے ان کے خطرے کا ذکر کریں۔ چوتھے اور آخری نمبر پر ملک میں متعصب گروہوں بشمول (تبلیغی اور دعوتی گروپ) سے وابستگی ممنوع ہے۔