Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 21, 2022

محمد طالب کو سماجوادی پارٹی کا اقلیتی سیل کا سیکرٹری بنائے جانے پر ہوا شاندار استقبال.

 اعظم گڑھ. اتر پردیش /صدائے وقت / مورخہ 20 جنوری 2022. / نمائندہ.
==================================
پوئی. میگنہ... محمد طالب رہائش موضع کوہنڈہ ضلع اعظم گڑھ کو سماجوادی پارٹی اقلیتی مورچہ کا صوبائی سکریٹری نامزد کیا گیا ہے.. آج ان کے اپنے آبائی وطن اعظم گڑھ پہنچنے پر علاقے کے عوام نے شاندار استقبال کیا.
 ہمارے نمائندہ کے مطابق محمد طالب اپنے عہدے کیساتھ جب وہ لکھنو سے. میگنہ بازار پہنچے اس وقت ایک ہجوم ان کے استقبال میں کھڑا تھا.. کو رونا کے قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے عوام نے ایک ایک کرکے محمد طالب کی گلپوشی کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا.
اس موقع پر محمد طالب نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو،صوبائی صدر نریش اتم اور اقلیتی سیل کے صوبائی صدر محمد شکیل ندوی کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے سماجوادی پارٹی کو مظبوط کرنے اور اکھیلیش یادوں کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کی اپیل کی.
اس موقع پر استقبال کرنے والوں میں بطور خاص محمد اسد اسمبلی صدر اقلیتی سیل سماج وادی پارٹی، ابصار احمد گرام پردھان کوہنڈہ، مفتی ضیاء الحق، فرحان احمد، کلیم احمد، محمد دانش گرام پردھان دانیال پور، عبداللہ سابق گرام پردھان ککری پور، آفتاب احمد، عرشی آفتاب، و دیگر افراد موجود رہے