Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 23, 2022

*اے پی سی آر کی قانونی مدد کے ذریعے7 افراد جیل سے رہا*



لکھنؤ: اتر پردیش /صدائے وقت /پریس ریلیز /23 / دسمبر 2022 
==================================
ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) ایک ایسی جماعت ہے جو  غریب اور پسماندہ افراد کی قانونی امداد و رہنمائی، مظلوم افراد کیلئے قانونی تحفظ، ناانصافی کے شکار افراد کا قانونی دفاع اور ملک و سماج سے نا انصافی اور ظلم کے خاتمہ کی جد وجہد کیلئے کوشاں ہے۔ ہم لوگ  آج ایسے ماحول میں جی رہے ہیں جہاں انصاف کی جد
وجہد کرنا بہت مہنگا اور مشکل ہو چلا ہے، ان حالات میں ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس ایسے افراد کی نشاندہی کرکے جو  برسوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے صرف اس لئے قید ہیں کیونکہ ان کی عدالت مے پیروی کا کوئی منظم انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے سزا کی مدت کاٹنے کے بعد بھی بے جا جیلوں میں اپنی زندگیاں کاٹ رہے ہیں، ایسو سی ایشن ایسے افراد کی نشاندہی کر کے قانونی امداد فراہم کرتا ہے اور رہا کرانے کی ہر ممکن كوشش کرتی ہے۔
 اس ضمن میں کانپور ضلع جیل سے محمد ساحل ولد محمد اسلام، فیروز شاہ ولد شمیم، شیوانشو جیسوال ولد راجیندر، انکت ورما ولد جگجیون، ابھیشیک ولد رامکشور راٹھور، دھرمیندر ولد جواہر، انل ولد رام کشور کی رہائی ہالحی مے اے پی سی آر کے ذریعے کرائی گئی ہے، جن کی پیروی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
ایسو سی ایشن کے اتر پردیش  کے سکریٹری ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان نے بتایا کہ گذشتہ کئی برسوں میں اے پی سی آر کی مستقل کوششوں کے نتیجے میں     اترپردیش کے مختلف اضلاع سے 158؍ افراد کی رہائی ممکنن ہو سکی اور اسکے علاوہ ریاست 
بھر میں اے پی سی آر 196؍ مقدمات کی فل وقت پیروی کر رہی ہے۔

*ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)*

ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان