Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 9, 2023

اے پی سی آر کے تحت یوم خواتین پر جیل میں پروگرام کا انعقاد...


لکھنؤ:اتر پردیش /صدائے وقت /پریس ریلیز /9 مارچ 2023 
==================================
 خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ جب خواتین کو مواقع فراہم کیے گئے اور خواتین کو بااختیار بنایا گیا تو خواتین نے خود کو بہتر ثابت کر کے دکھایا۔ یہ خواتین کی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے کہ آج تمام ہی شعبہ میں خواتین بہتر مقام حاصل کیے ہوئے ہیں۔ لیکن خواتین کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، بہت سی تبدیلیوں کے باوجود خواتین کو ابھی تک جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ انہیں تعلیم، عزت اور عدل کے لیے ابھی بہت جدوجہد کرنی ہے۔ یہ باتیں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے تحت یوم خواتین کی مناسبت سے بارہ بنکی اور کانپور جیل میں منعقدہ پروگرام کے موقع پر ایڈوکیٹ نجم الثاقب  خان نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل ایک ایسی جگہ ہے، جہاں خواتین کی بہتری اور مجموعی ترقی کے لیے بہت کم لوگ ہی جاتے ہیں، اس لیے اے پی سی آر کی کوشش ہے کہ جیلوں میں بند خواتین بھی اپنا دن خوشی کے ساتھ منائیں۔
واضح رہے کہ یوم خواتین کے موقع پر اے پی سی آر کی جانب سے جیلوں میں بند خواتین کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جیلوں میں بند خواتین کو بھی یوم خواتین منانے کا موقع ملے۔ بارہ بنکی اور کانپور نگر کی ضلع جیل میں منعقد ہونے والے پروگرام میں 170؍ سے زیادہ خواتین قیدی موجود تھیں۔ اس موقع پر ان کے لیے مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے اور انھیں تحائف پیش کیے گئے۔
پروگرام میں خاص طور پر ڈپٹی جیلر کسم، ڈاکٹر بی ڈی پانڈے اور اے پی سی آر کی جانب سے مینا سونی موجود تھیں۔

جاری کردہ
مینا سونی
9453387296