گورکھپور:اتر پردیش /صدائے وقت /پریس ریلیز /1 اگست 2023،
==================================
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) جو غریب اور بے سہارا لوگوں کو قانونی مدد اور رہنمائی، غریبوں کے لیے قانونی تحفظ، ناانصافی کا شکار ہونے والوں کے لیے قانونی دفاع اور ملک اور معاشرے سے ناانصافی اور ظلم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ایسے ماحول میں جہاںمعاشرے میں کسی فرد کے ذریعہ کئے گئے کسی جرم کی وجہ سے سماج اور اور ان کے اپنے خاندان کے افراد ان سے تعلقات توڑ دیتے ہیں ، ایسے حالات میں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) ایسے افراد کی قانونی مدد فراہم کرتی ہے ۔
اسی ضمن میں گورکھپور بچھیا جیل سے ایڈووکیٹ انوار عالم کے تعاون سے آج ایک قیدی ساغر ڈوم ولد دیپ چند ، سوریہ وہار کالونی، تھانہ تیواری پور،گورکھپور کو رہا کرایا گیا۔ معلوم ہو کہ اے پی سی آر کوآرڈینیٹر مینا سونی نے الٰہ آباد جھنوسی کے ایڈووکیٹ سفیان خان کے تعاون سے نینی سینٹر ل جیل سے آٹھ قیدیوں کو رہا کرایا گیا۔ جس کے نام امریکا عرف للا پٹیل ولد بھولا، رنکو ولد ہریگین، سونو ولد وجئے بہادر ، راہل لکھا ولد اما شنکر نشاد، راجن بھارتی ولد کیلاش، راجن سونو ولد نند لال،سلیم ولد محمد صغیر، گورو پانڈے ولد ولاک پانڈےہیں۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی ریاستی نمائندہ مسز مینا سونی نے بتایا کہ ریاست کی مختلف جیلوں میں اب بھی گنجائش سے زیادہ قیدی بند ہیں اور ان میں کئی ایسے غریب اور نادار قیدی بھی جیل کی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں جو معمولی جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے قانونی مدد فراہم کرنے اور انھیں سماجی زندگی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں جرائم کا تناسب کم ہو سکے۔اس موقع پر گورکھپور جرنلسٹ پریس کلب کے صدر مارکنڈے منی تریپاٹھی ، کندن اپادھیائے(سینئر صحافی)،محمد رافع، آفتاب احمد وغیرہ موجود تھے۔اس سارے معاملے میں جیل انتظامیہ کا بالخصوص جیلر اے کے کشواہا کامکمل تعاون حاصل رہا۔
جاری کردہ
ایڈووکیٹ محمد ساجد
7348085960