Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 7, 2023

اپنے جنسی مسائل کے متعلق طبیب سے کھل کر کریں بات،،،، ،،ڈاکٹر شرف الدین اعظمی ،

اپنے جنسی مسائل کے متعلق طبیب سے کھل کر کریں بات،،،، ،،ڈاکٹر شرف الدین اعظمی ،
نیم حکیم کے چکر میں نہ پڑنے کی دی صلاح،
شاہگنج جونپور /اترپردیش /صدائے وقت /از قلم نوشاد منصوری،
==================================
آج کے اس ماڈرن دور میں بھاگ دوڑ سے بھری زندگی میں انسان کو ذہنی کشیدگی سے آزاد رہنا ایک بڑا چیلنجنگ کام ہے، اگر ایسا نہیں ہے تو انسان  ذہنی و جسمانی طور پر کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے،، ان میں سے آج کل جنسی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، بیشتر اس بیماری میں تھوڑی عمر والے اور نوجوان بھی مبتلا ہیں، حالانکہ بیشتر معاملات میں ایسے جنسی مسائل ذہنی طور پر پریشان حال لوگوں میں پائے جاتے ہیں جسے مریض کو محض کاؤنسلنگ کے ذریعے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ مریض شرمانے کے بجائے اپنے مسائل کو کھلے طور پر بیان کرے،
مذکورہ بالا باتیں گزشتہ سنیچر کو جنسی امراض کے ماہرو ممتا نرسنگ ہوم شاہگنج کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہگنج، ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے ایک خصوصی ملاقات میں کہی،
ڈاکٹر اعظمی نے کہا کہ خاص طور پر نوجوانوں میں جنسی مسائل کے تعلق سے شرم کرنا اور مسائل کو چھپانا شامل ہے جیسے کثرت احتلام، ایریکشن کی کمی، منی کا پتلا ہونا، نوجوان شادی شدہ جوڑوں میں پرائمری بانجھ پن جیسے مسائل کو لیکر ذہنی تناؤ میں رہتے ہیں اور صحیح طبیب /ڈاکٹر سے صلاح و مشورہ کے بجائے نیم حکیموں کے چکر میں پڑ کر برباد ہوتے ہیں، صحت کے ساتھ ساتھ وقت اور پیسے کی بھی بربادی ہوتی ہے، فائدہ نہ ہونے کی صورت میں جب صحیح جگہ پہنچتے ہیں تب تک کافی دیر ہوچکی ہوتی ہے جس سے ایسے لوگوں کے جنسی مسائل کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے،
ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے ایسی بیماریوں سے پریشان لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ نیم حکیموں کے چکر میں نہ ہڑکر کسی ماہر طبیب سے رجوع کریں اور بغیر کسی شرم، ہچکچاہٹ کے اپنے مسائل کے تعلق سے کھل کر بات کریں تاکہ ایسے لوگوں کا صحیح علاج ہو سکے
.                           
      9415315155  Mob, no 

اس کے متعلق انھوں نے بتایا کہ ایسے لوگوں کا علاج کاونسلنگ، یونانی اور ایلوپیتھک دواؤں کے علاوہ حجامہ کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس میں ہر طرح کے جنسی مسائل کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کا علاج بھی شامل ہے