Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 9, 2024

ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مفتی محمد شعیب قاسمی ہوئے سپرد خاک ۔


بیٹے مفتی محمد عاصم کمال نے ادا کرائی نمازجنازہ ۔

اعظم گڑھ..اتر پردیش/ رپورٹ۔عبد الرحیم شیخ ۔/۸فروری ۲۰۲۴/صدائے وقت۔۔
================}=============}}}}}}====
حلقہ کی جانی مانی شخصیت جید عالم دین مفتی محمد شعیب قاسمی کی وفات بروز جمعرات بعد نماز عشاء لال گنج مرکز والی مسجد میں ہوئی ۔
آج بعد نماز جمعہ اُنکے صاحبزادے مفتی محمد عاصم کمال نے انکی نمازجنازہ ادا کرائی ۔اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاؤں بیری ڈی کی قبرستان میں اُنہیں سپرد خاک کیا گیا ۔سبھی نے نم آنکھوں سے مفتی صاحب کو الوداع کیا ۔
موصوف کے پانچ لڑکیاں اور چار لڑکے ہیں ۔اہلیہ کا بھی کئی سال پہلے اِنتقال ہو گیا ہے ۔
چاروں لڑکے مفتی ہیں ۔مفتی محمد صالح قاسمی ،مفتی صہیب قاسمی ،مفتی عاصم کمال ،حافظ محمد قاسم ۔
موصوف سالوں سے اپنے گاؤں کی قدیم جامع مسجد کے امام جمعہ تھے دونوں عیدین کی نماز بھی ادا کرواتے تھے ۔سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔اُنکی نمازجنازہ میں دور ،دور سے لوگ آکر شاملِ ہوئے ۔
خاص طور پر مفتی غفران احمد ،مولانا انوار احمد قاسمی ،حاجی اسرار احمد ،حاجی انیس احمد ،طاہر شیخ ،گاؤں پردھان رئیس احمد ،طارق سکندر ،سابق پردھان عتیق احمد ،مولانا محمد صابر القاسمی ،ماسٹر جاوید ،ماسٹر علیم نمبردار،عارف ایڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں قُرب و جوار کے لوگ موجود تھے ۔